امریکا   کو ترکی سے مدد لینی پڑ گئی، تقریباً 15000 ٹن انڈے بھیجنے کا فیصلہ

سورس: Representational Image

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں مرغی کے انڈوں کی مبینہ قلت پیدا ہوگئی جس کے بعد حکام نے ترکیہ سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں برڈ فلو پھیلنے سے انڈوں کی پیداوار میں بڑی کمی آئی ہے جس کے باعث انڈوں کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں تک پہنچ گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق برڈ فلو کی وبا ءپھیلنے کے بعد امریکا نے ترکیہ کی طرف دیکھنا شروع کردیا۔ ترکیہ کی جانب سے امریکا کو تقریباً 15000 ٹن انڈے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔